بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

پی ایم مودی کے ساتھ نعرے نہ لگانے پر نتیش کمار کی خاموشی؟ تیجسوی نے پاس کیا ’چاچا‘ پر زوردار ریمارک

راشٹریہ جنتادل (آرجے دی) کے سینئر لیڈر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کی ریلیوں میں مسلسل اسٹیج شیئرنگ کو لیکر وزیراعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کی لالچ میں چاچا جی ( مسٹر کمار) کو اب زہریلے لوگوں کے ساتھ بھی گھٹن نہیں ہورہی ہے۔

مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم مسٹر مودی اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار کی ایک ریلی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” پیارے نتیش چاچا، آپ نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے ۔ شاید آپ کو گھٹن نہیں ہورہی ہوگی کیونکہ زہریلے لوگوں کے ساتھ جو ہیں۔“

آرجے ڈی لیڈر نے اسی کی دہائی میں بنی بالی وڈ فلم روٹی ، کپڑا اور مکان کے گانے کی لائینیں لکھتے ہوئے طنز کیا کہ ” ہائے ہائے یہ مجبوری ، یہ موسم اور دوری ، مجھے پل پل ہے تڑپائے ، تیری دو ٹکیا دی نوکری میں میرا لاکھوں کا ساون جائے ، ہائے ہائے یہ مجبوری۔“ انہوں نے آگے لکھاکہ ” میرے چاچا پر خصوصی نظر بنائے رکھئے۔“

یہاں دیکھیئے وہ ویڈیو:

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close