Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل گاندھی کو زبان کی تہذیب سیکھنے کی ضرورت: مختار عباس نقوی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیراور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) کے لیڈر مختار عباس نقوی نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کو سیاسی تعلیم کی ضرورت ہے۔

مسٹر نقوی نے یہاں ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔ انھوں نے مسٹر گاندھی کے ذریعہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے دیے گئے متنازعہ بیان سے متعلق ایک سوال پر کہاکہ کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کو مسٹر راہل گاندھی کو کسی اسکول میں بھیجنا چاہئے، جہاں زبان کی تہذیب اور سیاسی وقار پرعمل کرنا سیکھ سکیں۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس کے لیڈر اپنے ہاتھ میں کلہاڑی لیے گھومتے ہیں اور موقع ملتے ہی اپنے ہی پیروں پر دے مارتے ہیں۔ مسٹر نقوی نے حال ہی میں ریاست کے کچھ اقلیتی رہنماؤں کے ذریعہ بی جےپی کو چھوڑ دینے کے سوال پر کہاکہ انھیں نہیں پتہ کہ کون پارٹی چھوڑ گیا، لیکن پارٹی میں آنے جانے کے لیے سب پوری طرح آزاد ہیں۔

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری احتجاج کے بارے میں انھوں نے کہاکہ کچھ سیاسی پارٹیاں لوگوں کو مسلسل گمراہ کررہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلا ایسا احتجاجی مظاہرہ ہے، جس میں سچائی نہیں ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کے واضح اکثریت حاصل کر لینے کے امکان کے بارے میں انھوں نے کہاکہ اس پر کیا تبصرہ کرنا، نتیجے آنے کے بعد بات کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close