اترپردیش

پی ایم مودی کو کالا جھنڈا دکھانے والے 3 افراد گرفتار

وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران پروگرام کے مقام کے نزدیک کالا جھنڈا دکھانے کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) برجیش سریواست نے بتایا کہ مو آئیما کے رہنے والے موہت یادو، کینٹ تھانہ کے راجا پور کے سوربھ یادو اور جارج ٹاؤ کے جے شنکر گیلری میں بیٹھے تھے۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران انہوں نے کھڑے ہوکر کالا جھنڈہ دکھانے کی کوشش کی جن کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنان نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی جم کر پٹائی کردی۔ اس دوران پروگرام کے مقام پر اتفرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ آس پاس بڑی تعداد میں موجود پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تینوں کو حراستی لیکر دارا گنج تھانے لے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کے خلاف کئی دفعات لگیں گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close