Khabar Mantra
آپ کی آوازاپنا دیشدلی نامہ

اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے ہندوستان

(پی این این)
نئی دہلی:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹریس نےہندوستان کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے ۔واضح ہو کہ انٹرپول کی اجلاس میں شرکت کےلئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انٹونیو گوئٹریس ہندوستان کے دورے پر ہیں۔آج آئی آئی ٹی ممبئی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تحفظ سے ہی دنیا میں قبولیت اور اعتبارحاصل کی جاسکتی ہے۔
آئی آئی ٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ’انسانی حقوق کونسل کے ایک منتخب رکن کے طور پر ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی انسانی حقوق کی تشکیل کرے اور اقلیتی برادریوں کے ارکان سمیت تمام افراد کے حقوق کی حفاظت کرے۔ انھوں نے کہا کہ اکثرتیت کا ہندوستانی ماڈل ایک سادہ لیکن گہری سمجھ پر مبنی ہے۔ تنوع ایک ایسی خوبی ہے جو آپ کے ملک کو مضبوط بناتی ہے۔ یہ سمجھنا ہر ہندوستانی کا پیدائشی حق ہے، لیکن یہ اس کی ضمانت نہیں ہے۔ اسے ہر روز بہتر، مضبوط بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا،مہاتما گاندھی کی اقدار کو اپناتے ہوئے شمولیت کے لیے ٹھوس قدم اٹھاتے ہوئے تمام لوگوں کے حقوق اور وقار کی حفاظت کرتے ہوئے خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے کثیر ثقافتی کثیر مذہبی اور کثیر النسلی معاشرے کی پہچان کر ہیٹ اسپیچ کی مذمت کرکے ایسا کیا جاسکتا ہے ۔
گوئٹریس نے صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلباء اور ماہرین تعلیم کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور ہندوستان کی عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اقوام متحدہ کے رہنما نے کہا کہ باقی دنیا کی طرح ہندوستان کو بھی صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ اخلاقی طور پر لازمی ہے۔ یہ خوشحالی اور استحکام کا پیمانہ بھی ہے۔ کوئی بھی معاشرہ عورتوں، مردوں، لڑکیوں اور لڑکوں کو مساوی حقوق اور آزادیوں کے بغیر مکمل طور پر خوشحال نہیں ہو سکتا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close