اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پی ایم مودی نے 129ضلعوں میں شہری گیس تقسیم اسکیموں کی رکھی بنیاد

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے 129 ضلعوں میں شہری گیس تقسیم اسکیموں کی آج بنیاد رکھتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گیس پر مبنی معیشت کے سبھی جہتوں پر دھیان مرکوز کررہی ہے۔

وزیراعظم مودی نے یہاں وگیان بھون سے ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعہ ایک ساتھ ان اسکیموں کی بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ ’’ہمارے شہروں نے گیس پر مبنی معیشت کی طرف کیسے مضبوط اقدامات کئے ہیں۔ یہ اس کی ایک شاندار تصویر ہے۔ حکومت گیس پر مبنی معیشت کے لئے سبھی جہتوں پر دھیان مرکوز کررہی ہے۔ ملک میں گیس انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے کے لئے ایل این جی ٹرمنلوں کی تعداد بڑھانے، قومی گیس گرڈ اور شہری گیس تقسیم نٹ ورک پر ایک ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ ان اسکیموں کی الاٹمنٹ شہری گیس تقسیم کے نویں مرحلے کی نیلامی کےتحت کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب شہر میں گیس پہنچتی ہے تو وہاں ایک نئی فضا قائم ہوتی ہے۔ اس شہر میں گیس پر مبنی صنعتوں کو قائم کرنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پائپ کے ذریعہ براہ راست لوگوں کے گھروں میں پہنچنے والی گیس لوگوں کی زندگی آسان بناتی ہے۔ پائپ بچھانے کے کام سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close