اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پی ایم مودی نے کیا دنیا کی سب سے بڑی ’گیتا‘ کا اجرا

وزیراعظم نریندر مودی نے بھگود گیتا کو صحیفہ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے اور ان کی حکومت گیتا کے پیغام کے مطابق تمام کوانصاف فراہم کرانے کے لئے کام کررہی ہے۔

مسٹر مودی نے منگل کو یہاں ایسکان مندر میں دنیا کی سب سے بڑی اور 800کلوگرام وزنی بھگود گیتا کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم کتاب دنیا کے لئے ہندستان کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ سب کو انصاف ملے اور تمام طبقات کا فائدہ ہو، بھگود گیتا کے اسی پیغام کے ساتھ ان کی حکومت عوام کے مفاد میں فیصلے کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گیتا مذہبی کتاب ہی نہیں صحیفہ حیات بھی ہے اور اس میں شیطان صفت لوگوں کو سزا دینے کا پیغام ہے۔ یہ عظیم کتاب امن کا پیغام دیتی ہے اور سب کو عوامی مفاد میں کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس عظیم کتاب پر لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے ’گیتا رہسیہ‘نامی کتاب لکھی تھی اور اسی کا گجراتی ترجمہ پڑھ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی نے آسان زبان میں گیتا کا پیغام دیتے ہوئے ایک اور کتاب لکھی تھی جس کی کاپی انہوں نے ( مسٹر مودی) امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ کو پیش کی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close