اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پی ایم مودی نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے لئے نقوی کو چادر سونپی

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
سلطان ہند خواجہ معین الدین چشتیؒ غریب نواز کے807ویں عرس مبارک کے موقع پر وزیراعظم نریند مودی نے آج مرکزی وزیر اقلیت مختار عباس نقوی کی قیادت میں وفد کو خواجہ غریب نواز ؒکے مزار اقدس پر چڑھانے کے لئے ’چادر ‘ سونپی۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سلطان ہند کے عرس مبارک پر وزیر اعظم نریندر مو دی کی جانب سے عقیدت کی یہ چادر اجمیر شریف درگاہ عالیہ پرپیش کریں گے۔ وزیر اعظم نے مرکزی وزیر نقوی اور وفد سے چادر پیش کرتے ہوئے در گاہ عالیہ پر ملک میں امن و امان اور خوشحالی کےلئے دعا کے لئے کہا۔

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی قیادت میں آئے وفد نے وزیر اعظم دستار بندی کی اور ملک میں امن و امان اور ہم آہنگی کی دعا کی۔ وزیر اعظم کی جانب سے پیش کی جانے والی ’چادر مبارک‘ کے لئے آئے وفد میں اجمیر شریف درگاہ اور اجمیر درگاہ کمیٹی کی انجمنوں کے سربراہان سید معین حسین سرکار، شیخ زادہ عبدالجرار چشتی، شیخ زادہ ڈاکٹر عبدالماجد چشتی، سید افشاں احمد چشتی، انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی، قمر آغا، مظفر علی، محترمہ کلثوم سیف اللہ، امین پٹھان، سید حماد نظامی اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close