بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

پیٹھ میں چھرا گھوپنے والے نتیش کو عوام مزہ چكھائے گی: لالو پرساد یادو

چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزا یافتہ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا ہے کہ پیٹھ میں چھرا گھوپنے والے جنتا دل متحد (جے ڈی یو) کے صدر اور بہار کے وزیر اعلی کو اس بار کے انتخابات میں عوام مزہ چکھائے گئی۔

مسٹر یادو نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے کہا’’نتیش بھول گئے کہ بابو جگ جیون رام نے کہا تھا’’لوگ پیٹ کی مار تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن پیٹھ کی مار کا جواب دیتے ہیں۔ تم نے عوام کی پیٹھ میں جو وار کیا اس کا عوام مزہ چكھائے گی‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں مسٹر یادو جھارکھنڈ کی رانچی جیل میں بند ہیں۔ وہ نتیش کمار پر سال 2017 میں ان مهاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ کر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا دامن تھامنے پر مسلسل حملہ آورانہ رخ اپنائے رکھتے ہیں.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close