Khabar Mantra
اترپردیشسیاست نامہ

بی جے پی حکومت میں خواتین ہیں عدم تحفظ کا شکار۔فیروز خاں

سنبھل سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے منایا سروجنی نائڈو کا جنم دن

سنبھل(سعد نعمانی) سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے معروف مجاہد آزادی اور اولین گورنر سروجنی نائڈو کے جنم پ انھیں جوش و خروش سے یاد کیا اس موقع پر کارکنوں نے کہا کہ سروجنی نائڈو نے ملک کی آزادی میں اہم حصہ لیا ہے وہ نڈر کاتون تھیں اور انگریز حکومت کے خلاف پوری بے باکی سے آزادی کی لڑائی لڑی تھی وہ آزاد ہندوستان مین خواتین کی آزادی بھی خواہ تھیں اور خواہش رکھتی تھیں کہ ملک میں جب آزادی ہوگی تو یہاں خواتین کو مکمل اختیارات ہونگے اور ان کا تحفظ کیا جائے گا مگر آج ملک میں خواتین کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا ہے کارکنوں نے فیروز خاں کی قیادت میں ایک رہلی نکالی بعد مین ایس ڈی ایم دپیندر یادو کو ایک میمقورنڈم بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جب سے ملک میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے خواتین عدم تحفظ کا شکارر ہیں آئے دن ان پر حملہ ہورہے ہیں جنسی تشدد کی خبریں روز آرہی ہیں مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیاہے کہ کواتین کے ساتھ انصاف کیا جائے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر نازیہ خان، شویتا، ممتا، شیتل، مسکان، چاندنی، کاجل، ریکھا ، ڈولی، بھاونا، سونم، چنچل، نادرا کان، ماہرہ، پاکیزہ، شاہین، سنجیدہ، فرزانہ، سہیل علی، عباس خاں، دھریج آریہ شان علام، عارف خاں، وغیرہ موجود رہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close