اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پیٹرول-ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ

بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اتوار کو گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیژل کے داموں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ہوا۔

راجدھانی دہلی میں اتوار کو پیٹرول کے دام 49 پیسے اور ڈیژل کے دام میں 59 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ چار دنوں میں یہاں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 1.25 اور 1.45 روپے بڑھ چکے ہیں۔

دہلی میں اتوار کو پیٹرول کے دام 69.75 روپے فی لیٹر اور ڈیژل کا دام 63.69 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ممبئی میں پیٹرول 75.39 روپے اور ڈیژل 66.66روپے فی لیٹر ہے۔ کولکتہ میں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 71.87 اور 65.46 روپے اور چنئی میں پیٹرول 72.40 روپے جبکہ ڈیژل کی قیمت 687.26 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close