تازہ ترین خبریںدلی نامہ

پیاز کی مہنگائی میں زخیرہ اندوزوں اور بی جے پی کی سازباز: سنجے سنگھ

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
عام آدمی پارٹی کے لیڈر رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی اور جمع خوروں کی ساز باز سے راجدھانی میں پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔پارٹی دفتر میں منعقدہ پریس کا نفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اور ذخیرہ اندوزوں کے مابین گہرہ کا تعلق ہے۔

انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوز دو تین روپے پیاز خرید کر جمع کر لیتے ہیں اور پھر وہ سو روپے فی کلو فروخت کرتے ہیں۔ اس وجہ سے روز انہ پیاز کے دام بڑھتے جارہے ہیں۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی حکومت 23.90 کلو پیاز دے رہی تھی لیکن مرکزی حکومت نے اس کو روکنے کیلئے دہلی حکومت کو دئے جارہے پیاز کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی کلو کردی ہے۔ تاہم جبکہ 32000 ٹن پیاز سڑ گیا۔

سنجے سنگھ نے کہاکہ پیاز کی قیمتوں میں ہورہے اضافہ کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے۔ سنجے سنگھ نے ملک اور دہلی میں بڑھ رہے پیاز کے داموں کیلئے مرکزی کی بی جے پی حکومت پر الزام لگایا ہر سال پیاز ملک میں پیاز کے برھتے داموں کو لے کر مارا ماری کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب پیاز کو جمع کرنے کی ضرور ت ہوتی ہے تو مرکزی حکومت پیاز کو بیچ دیتی ہے۔اس وجہ سے پیاز کی مارا ماری کے حالات پیدا ہوجاتے ہیں اوراس کا سیدھا فائدہ جمع خوروں کو مل جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوسری طرف بی جے پی دہلی حکومت کو پیاز 60 روپے فی کلوگرام پر خریدنے کی تجویز دے رہی ہے اور عوام میں الجھن پیدا کررہی ہے کہ دہلی حکومت پیاز نہیں خرید رہی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں جہاں بی جے پی کی حکومت خود ہے پیاز 100 روپے فی کلو 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، جبکہ دہلی کی حکومت نے دہلی کے عوام کو 23 روپے فی کلوگرام ادا کرنے میں سود لینے کا کام کر رہی ہے۔ جہاں ایک طرف دہلی حکومت عوام کو سستی پیاز کی فراہمی کرکے لوگوں کے آنسو پونچھنے کے لئے کوشاں ہے، وہیں دوسری طرف مرکز میں بیٹھی بی جے پی حکومت دہلی اور ملک کے لوگوں کو خون کے آنسو رو لانے کا کام کر رہی ہے۔

بی جے پی اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان پر الزام لگاتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور ان کے وزیر رام ولاس پاسوان کو ملک کے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ ان اور جمعہ داروں اور بلیک مارکیٹرز کے مابین گٹھ جوڑ کیا ہے؟ اسی کے ساتھ، بی جے پی کو بھی ملک کے لوگوں کو یہ بتانا چاہئے کہ جب نافیڈ نے 15 روپے کلو کے حساب سے پیاز دینے کا وعدہ کیا تھا، تو اچانک ایسا کیا ہوا کہ مرکزی حکومت دہلی حکومت کو پیاز 60 روپے فی کلو میں خریدنے کو کہہ رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close