تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

پہلے ٹی-20 میں ٹیم انڈیا کو ملی شرمناک شکست، نیوزی لینڈ کے سامنے ٹیکے گھٹنے

ٹیم انڈیا نے نہایت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی۔20بین الاقوام میچ میں بدھ کو گھٹنے ٹیک دیئے اور اسے 80رن کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں اپنے اوپنر ٹم سفرٹ کی 84رن کی شاندار اننگز کی بدولت چھ و کٹ پر 219رن کا مضبوط اسکور بنا کر ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 220 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا. جس کے جواب میں ہندستانی ٹیم 19.2اوور میں 139رن پر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ نے اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی سبقت حاصل کرلی۔

ٹیم انڈیا نے ملے 220 رن کے ہدف میں اپنی شروعات اچھی نہیں کر سکی. ہٹ مین کے نام سے جانے جانے والے روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے. ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 39 رنوں کی اننگز ایم ایس دھونی نے کھیلی۔ ان کے علاوہ شیکھر دھون نے 29، وجے شنکر نے 27 اور کرونال پانڈیا نے 20 رن بنائے جبکہ کوئی اور کھلاڑی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا.

وہیں نیوزی لینڈ کی شروعات کی بات کریں تو ان کی اننگز کافی اچھی رہی اور پہلی وکٹ کیلئے دونوں سلامی بلے بازوں نے تیز رفتاری سے 8.2 اوورس میں 86 رن بنائے۔ پہلی وکٹ کولن منرو کی شکل میں ٹیم کے کھاتے میں آئی جب وہ 34 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ولیمسن اور سی فرٹ نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 12.4 اوورس میں ٹیم کے اسکور کو 134 تک پہنچا دیا۔ سی فرٹ نے 43 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے شاندار 84 رنوں کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے کپتان کین ولیمسن نے 34، ٹیلر نے 23 اور کوگلین نے 20 رن بنا کر اپنی ٹیم کے اسکور 219 تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے دو جبکہ بھونیشور کمار، خلیل احمد، کرونال پانڈیا اور چہل نے ایک ایک وکٹ لئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close