تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پہلی بار پاکستانی عوام کے لیے ایوان صدرکھول دیا گیا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اتوار کو عام آدمی کے لیے ایوان صدر کھول دیا گیا۔ اس سے پہلے حکومت مری کی سرکاری ریسٹ ہاؤس کے علاوہ خیبر پختونخوا، سندھ، اور پنجاب میں گورنر ہاؤسیز سرکاری منصوبے کے تحت عوام کے لیے کھول چکی ہے۔ عوام سے ملاقات کے بعد صدر ایوان صدر میں آنے والے عوام سے ملاقات کے بعد صدر عارف علوی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا،’ ہم نے عام شہریوں تمام سہولتوں سے آراستہ کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مہینے میں لوگ دوبار 9 بجے سے 4 بجے تک ایوان صدر دیکھ سکتے ہیں، جبکہ راجدھانی ترقیای اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ایوان صدر سے متصل پارک کو کھولنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔ صدرعلوی نے مزید کہا کہ تاریخی دستاویز، قائداعظم محمد علی جناح اور لیاقت علی خان سے متعلق ریکارڈ ایوان صدر میں رکھے جائیں گے۔

ڈان نے صدر علوی کے حوالے سے کہا،’ ہم پارلیمنٹ سے1973کے اس تاریخی مسودہ کو ایوان صدر میں رکھنے کی گزارش کریں گے جس پر اس کےخالقوں کے دستخط ہیں اور اسے عوام کو دکھایا جائے گا‘۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close