دلی این سی آر

پہلو خان قتل معاملہ: دو نابالغ قصورواروں کو 3 سال کی سزا

راجستھان کے الور میں پیش آئے پہلوخان قتل معاملہ میں جوینائل جسٹس بورڈ نے آج دو نابالغ قصورواروں کو تین تین سال کے لیے جوینائل ہوم میں رکھنے کا حکم دیا۔ اسی معاملہ میں ایک دیگر ملزم کا معاملہ پوکسو عدالت میں زیرالتوا ہے۔ جوینائل جسٹس بورڈ کی پرنسپل مجسٹریٹ سریتا دھاکڑ نے شواہد سے متعلق ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعد ان کو ہجومی تشدد کا قصور وار مانتے ہوئے یہ سزا سنائی۔ اس معاملہ کے دیگر ملزمان کو ایک عدالت نے ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا تھا۔

معاملہ کے مطابق یکم اپریل 2017 کو بہروڈ شاہراہ پر پک اپ گاڑیوں میں گایوں اور بیلوں کولے جا رہے پہلو خان اور ان کے بیٹوں کے ساتھ بھیڑ نے مارپیٹ کی تھی۔ واقعہ کے دو دن بعد پہلو خان کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے چھ بالغ اور تین نابالغ لڑکوں کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا تھا۔ 14 اگست 2019 کو الور کے ایڈیشنل ضلع اور سیشن عدالت نے سبھی ملزمان کو بری کر دیا تھا، جس کے خلاف ریاستی حکومت نے راجستھان ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close