اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پھر لوک سبھا میں پاس ہوا تین طلاق بل، حق میں 303 جبکہ مخالفت میں پڑے 82 ووٹ

لوک سبھا کے مانسون سیشن میں جمعرات کو تین طلاق سے متعلق بل پیش کیا گیا، جس پر پورے دن بحث ہوئی اور آخر کار ایک بار پھر سے تین طلاق بل لوک سبھا سے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس بل کے حق میں 303 ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ 82 ارکان پارلیمنٹ نے اس بل کے خلاف ووٹنگ کی۔

واضح رہے کہ حکومت اس بل کو پہلے بھی لوک سبھا سے منظور کرا چکی ہے لیکن راجیہ سبھا نے اس بل کو نامنظور کر دیا تھا۔ لیکن ایک بار پھر اس بل کو حکومت لے کر آئی ہے اور اب اس بل کو قانون بنانے کے لئے اب حکومت کو اسے راجیہ سبھا سے بھی منظور کرانا ہوگا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close