Khabar Mantra
اترپردیش

ٹیچرس کی سبزی میں کیڑے نکلنے سے ہنگامہ

ٹریننگ لینے والے ٹیچرز نے کیا کھانے کا بائیکاٹ

دیوبند:بی آر سی گنارسا میں ٹریننگ کے لئے آنے والے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے کھانے میں کیڑے نکلنے سے تمام اساتذہ میں شدید ناراضگی ہے اس لئے انہوں نے ان کو دئیے جانے والے کھانے پر اعتراض کرتے ہوئے بی آر سی میں خوب ہنگامہ آرائی کی ۔خاص بات یہ ہے کہ جب ٹریننگ لینے والے یہ اساتذہ خراب کھانا ملنے پر احتجاج کررہے تھے تو اس درمیان وہاں کوئی افسر نہیں پہنچ پایا ۔واضح ہوکہ بی آر سی گنارسا میں نپن بھارت کے تحت پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ چل رہی ہے ۔پیر کے روز دوپہر کے وقت ٹریننگ ختم کرکے یہ اساتذہ جیسے ہی دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے جمع ہوئے تو ان کی سبزی میں کیڑے نکل آئے ۔جس کے بعدٹریننگ لینے والے تمام اساتذہ میں ناراضگی پھیل گئی اور انہوں نے کھانا کا بائیکاٹ کرتے ہوئے موقع پر ہی ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔اساتذہ کا الزام ہے کہ ٹریننگ موقع پر کھانے میں اس طرح کی شکایات ملنا اب عام بات ہوگئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ متعلقہ افسران کو آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن اس کے باوجود کھانا کا نظم اور اس کی کوالٹی کو بہتر نہیں بنایا جارہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کھانے میں کیڑے نکلنے اور احتجاج کئے جانے کے باوجود کوئی افسر موقع پر نہیں آیا ۔اس سلسلہ میں بلاک کے تعلیمی افسر سنجے ڈبرال نے کہا کہ انہیں ابھی ابھی یہ شکایت موصول ہوئی ہے اور وہ اس وقت محکمے کے کام کی وجہ سے سہارنپور میں ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ وقفہ کے وہ گنارساپہنچ رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کھانے کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ کھانے کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لئے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے ٹریننگ لینے والے اساتذہ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔سنجے ڈبرال نے بتایا کہ اب ٹریننگ لینے والے اساتذہ کے کھانے کی کوالٹی کو روز چیک کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ وہ موقع پر پہنچ کر اساتذہ کی پریشانیوں اور مسائل کو حل کرائیں گے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close