اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پٹری کے نزدیک دسہرہ میلے کے انعقاد کی اطلاع نہیں تھی، اگراطلاع ہوتی تو حادثے کو ٹالا جا سکتا تھا: منوج سنہا

ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے کہا ہے کہ پنجاب کے امرتسر میں ریلوے ٹریک کے نزدیک دسہرہ پروگرام منعقد کرنے کے بارے میں ریل انتظامیہ کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

مسٹر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہا کہ اگر ریلوے انتظامیہ کو اس کی سابقہ اطلاع ہوتی تو حادثے کو ٹالا جا سکتا تھا۔ اس حادثے کے لئے ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ پٹری کے قریب پروگرام ہو نے سے متعلق ریلوے کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خود ضلع انتظامیہ کو یہ معلومات نہیں تھی کہ ریل پٹری کے قریب راون دہن کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ قانون و انتظام ریاستی حکومت کا معاملہ ہے۔ اس واقعہ پر کیا قدم اٹھایا جانا ہے، اس بارے میں فیصلہ ریاستی حکومت کو کرنا ہے۔

دیر رات ہی کو جائے حادثہ کا دورہ کر نے والے ریلوے بورڈ کے صدر اشونی لوهاني نے بھی کہا کہ اس حادثے کے لئے ریلوے انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔ ریلوے انتظامیہ کو ریل پٹری کے قریب پروگرام کے انعقاد کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close