تازہ ترین خبریںدلی نامہ

پٹرول اور ڈیزل کے دام آج پھر ہوئے کم، دہلی میں پٹرول کی قیمت 5 مہینے کی نچلی سطح پر

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہندوستانی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ملک کی آئل مارکیٹنگ کے شعبےکی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئل کے مطابق پٹرول کی قیمت 40پیسے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی 45پیسے فی لیٹر تک کم ہوگئی ہے۔

نومبر ماہ میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً چار روپے اور ڈیزل میں تین روپے فی لیٹر سے زیاہد کمی آچکی ہے۔دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں :75.57 اور 70.56 روپے فی لیتر رہ گئیں ہیں۔ممبئی شہر میں پٹرول اپنی بڑھی ہوئی قیمت کی اعلی سطح سے 10 روپے فی لیٹر کی شرح سے گھٹ کر 81.80 روپے اور ڈیزل 73.46روپے فی لیٹر رہ گیا ہے۔چنئی میں دونوں ایندھن کی قیمتیں :77.53 روپے اور 72.83 روپے جبکہ کولکاتہ میں 78.46 روپے اور 74.99 روپے فی لیٹر پر آگئی ہیں۔ نوئیڈا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 74.30 اور 69.02 روپے فی لیٹر رہ گئیں ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close