اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں دن بھی اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز مسلسل پانچویں دن اضافہ درج کیا گیا۔

چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت اوسطاً 38 سے 40 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 44 سے 53 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہوا۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 38 پیسے بڑھ کر 70.13 روپے اور ڈیزل 49 پیسے کی چھلانگ لگا کر 64.18 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ دونوں ایندھنوں کے دام 23 دسمبر کے بعد سے اپنی اعلی سطح پر ہیں۔ پانچ دن کے دوران پٹرول 1.63 روپے اور ڈیزل 1.94 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

تجارتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 75.77 روپے اور ڈیزل 67.18 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ کلکتہ میں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 72.24 اور 65.95 روپے اور چنئی میں 72.79 اور 67.78 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئے ہیں۔ دہلی سے متصل نوئیڈا اور گروگرام میں پٹرول بالترتیب 70.13 اور 71.10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام بالترتیب 63.65 اور 64.20 روپے فی لیٹر ہو گئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close