اترپردیشتازہ ترین خبریں

پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 6 ہلاک، 10 زخمی

اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں ہفتہ کوپٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ، ضلع مجسٹریٹ موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وہیں، اہم چیف میڈیکل آفیسر ضلع اسپتال خود موجود رہ کر مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

ایٹہ میں مرہچی ٹاؤن کے محلہ تکیہ میں لائسنس ہولڈر منی دیوی اہلیہ لالارام، اس کا دیورنیریش کمار اورگری راج سنگھ ولد ویدرام اپنے تین منزلہ مکان میں پٹاکھی بناتے ہیں۔ ہفتہ کو اس فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے جہاں یہ تین منزلہ مکان منہدم ہو گیا، وہیں آس پاس کے کئی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی مرہچی پولیس ومقامی لوگوں نے دھماکے میں زخمی ہوئے لوگوں کو باہر نکالا اور ضلع اسپتال پہنچایا۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر ضلع آفیسر سکھلال بھارتی اور ایس ایس پی سنیل کمار سنگھ اور چیف میڈیکل آفیسر اجے اگروال نے ضلع اسپتال پہنچ کر وہاں کی کمان سنبھالی۔ ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق، زخمیوں میں 35 سالہ سونی اہلیہ منیم عرف رائے سنگھ، 20 سالہ مادھوری بنت چندرپال، 50 سالہ دیوی اہلیہ چندرپال، 50 سالہ نوتن اہلیہ سکندر، 21 سالہ رجنی بنت مہاویر عرف بلو، 50 سالہ بھگوتی اہلیہ بلو، 40 سالہ میرادیوی، 14 رشبھ ولد نیرج بابو، 10 سالہ پرتیک ولد ٹائیگر عرف اشوک اور 25 سالہ پوجا بنت لالارام کو ضلع اسپتال لایا گیا ہے،

ان میں سے پوجا و مادھوری کے علاوہ باقی کو علاج کے لئے سیفئی ریفر کیا گیا ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت چھوٹے لال کی 11 سالہ بیٹی انجلی، چندرپال کی بیٹی 16 سالہ شیتل، سات سالہ خوشی، 18 سالہ رجنی اور منی دیوی سمیت ایک دیگر کے طور پر ہوئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close