اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پونے میں شدید بارش سے حالات بے قابو، 12 افراد کی موت

مہاراشٹر کے پونے ضلع میں بارش کی وجہ سے حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔ شہر کے سہکار نگر میں بدھ کی رات بارش کے دوران دیوار گرنے سے کئی افراد کی موت ہونے کی خبر ہے، جبکہ کئی لوگ نالے میں بہہ گئے ہیں۔ جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پونے پولیس کے مطابق ضلع کے کھیڑ شیوپور کے قریب نالے میں پانچ لوگ بہہ گئے۔ اب تک تین لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ نالے میں بہے افراد کی تلاش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے تک بھاری بارش کی وارننگ دی ہے۔ انتظامیہ نے پونے کے سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ شہر کے کاترج، بیبے واڑی، سنگھ گڑھ اور سسہکارنگر ڈوب ہو گئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی ٹھپ ہے۔ ٹریفک متاثر ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں امدادی کام میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کیک وارننگ کے پیش نظر انتظامیہ نے ماہی گیروں کو ساحل سمندر کے قریب نہیں جانے کی ہدایت دی ہے۔

جمعرات کی صبح تک جاری رہی موسلادھار بارش میں 12افراد کے مرنے کی خبر ہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے جون میں پونے کے کونڈوا علاقے میں دیوار گرنے سے 15 مزدوروں کی موت ہو گئی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close