اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے بی ایس ایف اہلکار زخمی

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعہ کے روز پا کستا نی افو اج نے ایک با ر پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پونچھ کے بمبر گلی سیکٹرمیں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک باڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کا اہلکار زخمی ہو گیا ۔

بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے پونچھ کے بمبر گلی سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے بی ایس ایف کا ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا اور زخمی کانسٹیبل کو علاج کے لئے کمانڈاسپتال ادھم پور پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کا ہندوستانی فوج نے بھی معقول جو اب دیا ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close