Khabar Mantra
اترپردیش

دیہی ترقی کی سمت میں پردھان سکریٹری کا رول اہم: ڈی ایم

رام پور:گرام پردھان اور پنچایت سکریٹریوں کی اورینٹیشن ورکشاپ میں ڈی ایم نے کہا کہ تعلیم، صحت، غذائیت، پانی کے تحفظ، ماحولیات کے تحفظ، روزگار پیدا کرنے اور زراعت کے شعبوں میں آگے بڑھنے نیزبہتر کام کرنے کے لئے انتظامیہ کی سطح سے تیاریاں چل رہی ہیں۔ اس کے لئے گاؤں کے پردھانوںکاکردار بہت اہم ہے۔ دیہی ترقی کی سمت میں اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ گرام پنچایتوں کی ترقی میں اب بنیادی سطح حاصل کر لی گئی ہے۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سہولیات سے جوڑنے کے لئے ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔کہاکہ آنگن واڑی سینٹر اور بنیادی اسکولوں کی حالت بہتر ہوئی ہے۔جن گرام پنچایتوں میں اسکول اور آنگن واڑی مراکز میں ابھی تک کام معیار کے مطابق مکمل نہیں ہوئے ہیںوہاں کام مکمل ہوجاناچاہئے۔ اس میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ غذائی قلت کے خاتمے کے مشن کے فروغ کے بہت سے مثبت نتائج کا اثر یہ ہے کہ بچوں میں غذائی قلت کی سطح میں کمی آئی ہے۔ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈی ایم نے کہا کہ پردھان کو اپنے گاؤں کے کسانوں کو فصل بیمہ کروانے کی ترغیب دینی چاہیے تاکہ مستقبل میں قدرتی آفات سے فصلوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے گاؤں میں گوشالہ کے انتظام کے بارے میں جانکاری دی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close