اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پلوامہ کے ترال میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آری پل ترال میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا ہے۔ جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ’ترال کے ڈار گنائی گنڈ آری پل میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ یہ تلاشی آپریشن مسلح تصادم میں تبدیل ہوچکا ہے‘۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈار گنائی گنڈ آری پل نامی علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج ، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ رات تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں 2 سے 3 جنگجو محصور ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے ایک بڑے حصے کو محاصرے میں لیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔

جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلح تصادم میں ایک غیر ملکی جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈار گنائی گنڈ آری پل نامی علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج ، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مذکورہ علاقہ میں گذشتہ رات تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر مسلح تصادم شروع ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں 2 سے 3 جنگجو محصور ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے ایک بڑے حصے کو محاصرے میں لیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close