اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پلوامہ میں خونریز مسلح تصادم : 3 جنگجو، 7عام شہری اور ایک فوجی ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے خارپورہ سرنو میں ہفتہ کی علی الصباح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین مقامی جنگجو مارے گئے۔ تصادم کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

مسلح تصادم کے دوران اور اس کے بعد جنگجوﺅں کی حمایت میں سامنے آنے والے عام شہریوں پر سیکورٹی فورسز نے مبینہ طور پر اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے جس کے نتیجے میں 7 عام شہری ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ جنگجوﺅں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی وجہ سے جنوبی کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کرگئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے بیشتر حصوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں، جبکہ ریلوے انتظامیہ نے پولیس کے مشورے پر ریل خدمات روک دی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہلوک جنگجوﺅں میں ٹیریٹوریل آرمی اہلکار سے جنگجو بننے والا ظہور احمد ٹھوکر بھی شامل ہے۔ مہلوک عام شہریوں میں انڈونیشیا میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرچکے عابد حسین لون بھی شامل ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close