اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پرینکا کی انٹری سے بدلے گی یوپی کی سیاسی تصویر: راہل گاندھی

کانگریس صدرراہل گاندھی نے دعوی کیا ہے کہ پرینکا گاندھی کے سیاست میں قدم رکھنے سےکانگریس کو نئی طاقت ملے گی اور پارٹی پوری طاقت کے ساتھ لوک سبھا میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کرے گی۔

دو روزہ دورے پر بدھ کو امیٹھی پہنچے مسٹر راہل نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ پرینکا اب میرے ساتھ کام کریں گی۔ وہ واقعی نڈر اور محنتی ہیں،ان کے سیاست میں آنے سے بی جے پی کی ننیدیں اڑ گئی ہیں۔ پرینکا گاندھی اور جیوتی رادتیہ سندھیا اترپردیش کے نوجوانوں کے سپنوں کو پورا کریں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ پرینکا باصلاحیت اور قابل قیادت دینے میں کامیاب ہوں گی۔

جیوتی رادتیہ سندھیا کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نوجوان کو اترپردیش کی سیاست میں اتارنے کا مقصد یہاں کی سیاست کو بدلنے کی ایک کوشش ہے۔ پرینکا اور سندھیا طاقت ور لیڈر ہیں دونوں کے آنے سے بی جے پی لیڈروں کو اب رات میں نیند نہیں آئے گی۔ نوجوان طاقت سے بھرپور کانگریس اب بے خوفی کے ساتھ بی جے پی کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہماری کوشش ہے کہ یوپی کی سیاست کو بدلا جائے، ہم اس کے لئے کام کر رہے ہیں، گجرات ہو یا پھر اترپردیش کانگریس کہیں بھی بیک فٹ پر نہیں کھیلے گی

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close