بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

پریم چند، امریندر دھاری، ہری ونش، رام ناتھ اور ویویک راجیہ سبھا کیلئے منتخب

بہار سے راجیہ سبھا کیلئے آج قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے تین اور راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے دو امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔

اسمبلی کے سکریٹری اور الیکشن افسر بٹیشور ناتھ پانڈے نے نام واپسی کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد این ڈی اے کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے مسٹر ہری ونش اور مسٹر رام ناتھ ٹھاکر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مسٹر ویویک ٹھاکر اور آرجے ڈی کے مسٹر پریم چند گپتا اور مسٹر امریندر دھاری سنگھ کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیتے ہوئے جیت کا سرٹیفکٹ دیا۔

بی جے پی کے مسٹر ٹھاکر اور آرجے ڈی کے مسٹر سنگھ پہلی بار راجیہ سبھا پہنچے ہیں۔ وہیں جے ڈی یو لیڈر اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین مسٹر ہری ونش اور سابق وزیراعلیٰ آنجہانی کر پوری ٹھاکر کے بیٹے مسٹر رام ناتھ ٹھاکر کو پارٹی نے دوبارہ موقع دیا ہے۔ بہار سے پہلے بھی راجیہ سبھا کے رکن اور ڈاکٹر منموہن سنگھ حکومت میں کمپنی معاملوں کے وزیر رہے آرجے ڈی کے مسٹر گپتا فی الحال جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور ان کی مدت کار بھی 09 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔ بی جے پی کے مسٹر ویویک ٹھاکر پارٹی کے سنیئر لیڈر اور مشہور ڈاکٹر سی پی ٹھاکر کے بیٹے ہیں جبکہ آرجے ڈی کے امریندر دھاری سنگھ بڑے تاجر اور سماجی کارکن ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close