Khabar Mantra
اترپردیش

صحافی سمیر چودھری کی چچا زاد بہن کا دورانِ علاج انتقال

(پی این این)
دیوبند:دیوبند کے سینئر صحافی سمیر چودھری کی چچا زاد بہن کا اچانک دوران علاج انتقال ہوجانے پر صحافی برادری میں رنج وغم کا ماحول ہے ۔بذریعہ فون سمیر چودھری نے بتایا کہ ان کی چچا زاد بہن سہارنپور کے ایک اسپتال میں وائر انفیکشن کے سبب زیر علاج تھیں یہاں پر ان کی حالت کو تشویش ناک دیکھتے ہوئے انہیں پی جی آئی چندی گڑھ کیلئے ریفر کردیا تھا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ۔
مرحومہ جواں سال ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت خوش اخلاق،ملنسار،مذہبی اور خوش گفتار تھیں ۔سمیر چودھری نے بتایا کہ مرحومہ کی چھ ماہ کی شیر خوار بیٹی ہے ۔اس سانحہ پر پریس ایسوسی ایشن دیوبند کے تمام عہدیداران اورممبران صحافیوں نے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
اس کے علاوہ دیوبند کی علمی سیاسی وسماجی شخصیات میں دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی ،جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ،ڈاکٹر انور سعید ، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید،معروف عالم دین مولانا ندیم الواجدی،مولانا نسیم اختر شاہ قیصر،ایم افسر،عید گاہ کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی،مسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی ،سابق نگر پالیکا چیئرمین انعام قریشی ، اسسٹنٹ منیجر سیدآصف حسین، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم،اشتیا ق قریشی ،فیصل مہدی ،قاضی فرحان،راحت خلیل،صحافی معین صدیقی،فہیم عثمانی،نوشاد عثمانی،اطہر عثما نی،رضوان سلمانی،عارف عثمانی ،فہیم اختر صدیقی،مشرف عثمانی سمیت دیگر شخصیات نے اس سانحہ وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء چلکانہ قصبہ میں ادا کرائی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close