تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

پرالي جلانے پر 105 کسانوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ

ہریانہ کے 17 اضلاع میں اسماگ کی وجہ سے اسکولوں کو دو دن کے لئے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ پرالي جلانے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے اور سرسا میں گزشتہ کئی روز سے کسانوں کی طرف سے جلائی جارہی پرالي سے پھیل رہی آلودگی پر کنٹرول کرنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ نے سخت کارروائی عمل میں لانی شروع کر دی ہے۔

اسی سلسلہ میں ‘هرسیك‘ کی جانب سے اب تک 105 کسانوں پر ایک لاکھ 77 ہزار روپے سے زیادہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور جودھكاں گاؤں کے ایک کسان کے خلاف رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔ کسانوں پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی گئی کارروائی سے ناراض انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی ) نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلہ میں پارٹی کی ریاستی جنرل سکریٹری سنینا چوٹالہ اور نوجوان لیڈر ارجن چوٹالہ کی قیادت میں ضلع بھر کے کسان منگل کو ضلع سکریٹریٹ پر جمع ہوکر مظاہرہ کریں گے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر اشوک کمار گرگ نے آج یہاں بتایا کہ دھان کی باقیات جلانے کی وجہ سے بڑھتی آلودگی کی سنگینی کو ذہن میں رکھتے ہوئے هرسیك کی جانب سے ضلع میں پرالي جلانے کے 205 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 30 گاؤں کو پرالي جلانے کے لئے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، ان میں گرام سبھا کے ذریعے کسانوں کو پرالي جلانے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع سرسا میں پرالي کو ڈسپوز کرنے کے کافی آلات ہیں اور 198’کسٹم ہائرنگ سینٹر‘ بھی قائم کئے گئے ہیں، جس سے کسان رعایتی شرح پر یا کرایہ پر بھی زرعی آلات لے کر پرالي ڈسپوز کر سکتے ہیں۔ سرسا میں 100 اسٹرا بیلریونٹ گرانٹ پر دیے جا رہے ہیں، جس سے کسانوں کو پرالي ا ڈسپوز میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ 60 پنچایتوں کو جہاں دھان کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے، اپنی مرضی کے ہائرنگ سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت پرالي جلانے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال کل 423 آتشزنی کے واقعات ہوئے تھے، جس میں 370 ایکڑ رقبہ میں فصل کی باقیات کو جلایا گیاتھا گیا تھا، جبکہ اس سال اب تک 205 مقامات پر ایسے واقعات ہوئے ہیں، جس میں 112 ایکڑ میں فصل باقیات کو جلایا گیا ہے۔

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیات کو بچانے میں تعاون کریں اور پرالي نہ جلائیں۔ پرالي جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور جو شخص پرالي جلانے والوں کی اطلاع دے گا اسے ایک ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا اور اس کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close