اپنا دیش

پتانجلی نے ڈیری کاروبار میں رکھا قدم، مارکیٹ قیمت سے دو روپئے سستا فروخت کر یگی دودھ

یوگا گرو بابا رام دیو نے پتانجلی کا گائے کا دودھ اور دودھ سے تیار کردہ مصنوعات، اور فروزن سبزی لانچ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ یہ دودھ قومی دارالحکومت علاقہ میں چالیس روپے فی لیٹر ملے گاجبکہ فروزن سبزیاں بازار قیمت سے نصف قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

بابا نے یہاں ان مصنوعات کو لانچ کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ ہر روز چار لاکھ لیٹر دودھ بازار میں دستیاب کرایا جائے گا۔ یہ دودھ قومی راجدھانی کے علاوہ مہاراشٹر اور راجستھان میں بھی کل سے دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دودھ کے خالص ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ اس کے لئے ذخیرہ مرکز قائم کئے گئے ہیں اور اس سے ایک لاکھ کسانوں کو جوڑا گیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ کسانوں کو دودھ کی مناسب قیمت دی جارہی ہے اور اس کی خریداری میں کوئی بچولیا نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کا دودھ بازار میں دستیاب دودھ کے مقابلہ میں دو روپے فی لیٹر سستا ہے۔ کسانوں کو ادائیگی سیدھے ان کے بینک اکاونٹ میں کی جارہی ہے۔قومی راجدھانی علاقہ میں دودھ دستیاب کرانے کے لئے 30ہزار ڈسٹریبیوٹرمقرر کئے گئے ہیں۔

بابا نے دعوی کیا کہ پتانجلی کے دودھ کے کاروبار میں اترنے سے دیگر کمپنیوں نے کسانوں کو تین سے چار روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بازار میں الگ الگ کمپنیوں کا 60سے 100 روپے فی لیٹر گائے کا دودھ مل رہاہے جو پتانجلی کے دودھ سے کافی مہنگا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close