تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان کی 27 وزارتوں کو ’ریڈ لیٹر‘ جاری

وزیراعظم عمران خان نے کام میں بڑی لاپرواہی کے لئے 27 وزارتوں کو "ریڈ لیٹر” جاری کئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان وزارتوں کے وزراء کو جو کام سونپے گئے تھے، انہوں نے اسے مکمل کرنے میں کافی تاخیر کی اور اس سے متعلق رپورٹ بھی جمع نہیں کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب وزارتوں کو ریڈلیٹر جاری کیا گیا ہے جو آخری وارننگ اور ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزارتوں سے خالی اسامیوں اور ان کی بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں اور مذکورہ تفصیلات کے لیے ریڈ لیٹر جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر کی آخری ڈیڈلائن بھی دی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ وزارتیں ہر سطح پر خالی اسامیوں اور پھر ان کی بھرتیوں سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ اہل ہونے کے باوجود ترقیاں نہ ملنے والے افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 3 ماہ سے زیر التوا سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close