اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پاکستان کی کرتارپور کوریڈور پر ہندوستانی صحافیوں کو دعوت

پاکستان کی کرتارپور کوریڈور پر میٹنگ کے لئے ہندوستانی صحافیوں کو دعوت
اسلام آباد، 9 جولائی ( یواین آئی) پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ کرتارپور کوریڈور اور اس سے متعلق تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کے لئے 14 جولائی کو واہگہ میں ہونے والی دوسرے دور کی بات چیت کے لئے ہندوستانی صحافیوں کو دعوت دی ہے۔
پاکستان نے کہا ہے کہ اجلاس میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی صحافی ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے پیر کو دیر شام ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

محمد فیصل نے ٹوئٹ کیا’’پاکستان 14 جولائی کو واہگہ میں ہونے والی کرتارپور کوریڈور کی میٹنگ کے لئے ہندوستانی میڈیا کا خیر مقدم کرتا ہے۔ نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کے لئے درخواست کی جا سکتی ہے‘‘۔
پاکستان نے دو جولائی کو ہندوستان کو مطلع کیا تھا کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کی شرطوں ، خدوخال اور تکنیکی ایشوز کے سلسلے میں دو معاہدے کے مسودے پر بات چیت کے لئے دوسری میٹنگ 14 جولائی کو واہگہ-اٹاری انٹیگریٹیڈ كمپلیكس میں ہوگی۔
پاکستان نے ہندوستان کی جانب سے 11 یا 14 جولائی کو میٹنگ کی تجویز رکھے جانے کی پیشکش کے بعد اس تاریخ کی تصدیق کی۔

دونوں ممالک کے حکام کے درمیان پہلے دور کی بات چیت 14 مارچ کو اٹاری-واہگہ سرحد پر ہوئی تھی۔ اس سلسلہ میں دوسرے دور کی بات چیت دو اپریل کو ہونے والی تھی لیکن پاکستان حکومت کی جانب سے کوریڈور کے ساتھ منسلک ایک کمیٹی میں خالصتان حامی لیڈر گوپال سنگھ چاؤلہ کی تقرری کے بعد بات چیت میں تعطل آ گیا تھا۔
اس کوریڈور سے پاکستان کے کرتارپور میں واقع دربار صاحب کو پنجاب کے گروداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب سے جوڑاجائے گا اور ہندوستان کے سکھ عقیدت مند آسانی سے آ جا سکیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close