اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پاکستان کا ’سمجھوتہ ایکسپریس‘ بند کرنے کا اعلان

جموں وکشمیر میں آرٹیکل۔370 ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کئی بڑے فیصلے لیے ہیں۔ جس میں اب پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس پر پاکستان نے روک لگا دی ہے۔

بتا دیں کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چلتی ہے۔ جس کی خدمات کو بند کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ریل اپنے ڈرائیور اور کرو ممبر کو بھیج کر سمجھوتہ ایکسپریس کو لیکر جائے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی ریلوے نے سکیورٹی کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اروند کمار اروند کمار گپتا جو کہ اٹاری بین الاقوامی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ ہیں نے بتایا کہ اب ہندوستانی ریل ڈرائیور اور گارڈ کو جن کے پاس ویزا ہے انہیں سمجھوتہ ایکسپریس کو لینے بھیجا جائے گا۔

اٹاری بین الاقوامی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ اروند کمار گپتا کے مطابق آج پاکستان سے سمجھوتہ ایکسپریس کو ہندوستان آنا تھا لیکن اس دوران پاکستان نے عین وقت پر ٹرین روک دی ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے اپنے یہاں ہندوستانی فلمیں دکھائے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستانی نیوز چینل ’جیو‘ سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی سنیما گھروں میں کوئی بھی ہندوستانی فلم نہیں دکھائی جائے گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close