اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پاکستان چاہتا ہے دوسری بار وزیراعظم بنیں نریندر مودی: عمرعبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی کو دوسری بار وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں مملک کے درمیان تمام مسائل حل کئے جا سکیں۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ایک انٹرویو میں یہ کہنے کہ اگر ہندوستان میں بی جے پی دوبارہ بر سر اقتدار آسکتی ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل حل ہونے کی زیادہ امیدیں ہیں، پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ‘مودی صاحب ملک کو بتا رہے ہیں کہ صرف پاکستان اور اس کے ہمدر بی جے پی کی شکست چاہتے ہیں۔ عمران خان نے ابھی اس کی دوسری بار وزیراعظم بننے کی حمایت کی ہے’۔

عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا ‘اگر عمران خان نے راہل گاندھی کو وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہوتی تو ‘چوکیدار’ راہل گاندھی اور کانگریس کے خلاف کیا کیا کہہ رہے ہوتے’۔ قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کانگریس عام انتخابات جیت کرہندوستان میں حکومت بنائے گی تو انہیں ( کانگریس کو) پاکستان کے ساتھ تنازعے حل کرنے میں دائیں بازو کی جماعت بی جے پی کا خوف رہتا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close