تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان نے امن کی طرف قدم بڑھایا، اب فیصلہ کرنا ہندوستان کا کام: آصف غفور

پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ کو چھوڑ کر اس نے امن کا پیغام دیا ہے اور یہ اب ہندوستان پر منحصر ہے کہ وہ امن کی طرف آتا ہے یا نہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کو انٹرویو دیتے ہوئے کا کہا کہ ہندوستانی پائلٹ کو چھوڑ کر امن کا پیغام دیا ہے اور یہ اب ہندوستان پرمنحصر ہے کہ وہ امن کی طرف آتا ہے یا خطے کوعدم استحکام کی طرف لے جانے کا ایجنڈا لے کرچلتا ہے۔ انہوں نے کہا ہندوستان کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کا علاقائی امن پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات کے باعث دونوں ممالک جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن پاکستان کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ کو واپس کرنے کے اقدام کی وجہ سے یہ خدشہ دور ہوا۔ انہوں نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف حالیہ کریک ڈاون سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ اقدام ہماری داخلہ پالیسی کا حصہ ہے جو پہلے سے جاری ہے، حالیہ اقدامات کسی دباو کا نتیجہ نہیں۔

بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے حملے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہاں کسی قسم کا انفرااسٹرکچر موجود نہیں تھا، ہمیں وہاں سے کوئی لاش بلکہ ایک اینٹ تک نہیں ملی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close