اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پاکستان نے اس سال 2050 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: وزارت خارجہ

پاکستان نے اس سال بغیر اشتعال 2050 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جن میں 21 ہندستانی شہریوں کی موت ہوئی ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہاں بتایا،“ ہم نے پاکستان کی طرف سے بغیر اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی، سرحد پار سے دراندازی اور انکے کے ذریعہ ہندستانی شہریوں اور سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔”ترجمان نے کہاکہ صرف اس سال کسی اشتعال کے بغیر 2050سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جن میں 21 ہندستانی شہری ہلاک ہوئے۔

انھوں نے کہاکہ،“ ہم نے پاکستان سے اپنے سلامتی دستوں کو 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کے لیے کہنے اور اور کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر امن برقراررکھنے کے اپیل کی ہے۔ ”ترجمان نے کہاکہ اس دوران ہندستانی فورسزنے‘ انتہائی تحمل ’سے کام لیا ہے اور کسی اشتعال کے بغیر کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کا منہ توڑ جواب بھی دیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے نیکیا اور جندروٹ سیکٹروں مین ہندستانی جوانوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے سنیچر کو ہندستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورواہلوالیہ کو طلب کیا تھا۔اس سے ایک دن بعد وزارت خارجہ کا یہ بیان آیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close