تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان نے آئی پی ایل نشریات پر لگائی پابندی

ہندوستان کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ملک میں نشریات پر پابندی لگانے کے بعد پاکستان نے بھی دنیا کی مشہور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے پاکستان میں نشریات پر روک لگا دی ہے۔ آئی پی ایل کا 12 واں ورژن ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے۔

پاکستان کے انفارمیشن نشریات کے وزیر فواد چودھری نے اس کی تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل لیگ کے ہندستان میں سرکاری براڈکاسٹر ڈی اسپورٹس نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹورنامنٹ کی نشریات کو ہندوستان میں احتجاج کے طور پر بند کر دیا تھا۔ ہندستانی کمپنی ایم جی ریلائنس نے بھی پی ایس ایل کے پوری دنیا میں نشریات کے معاہدہ کو ختم کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے درمیان میں ہی پی ایس ایل کے حکام کو نیا براڈکاسٹر کمپنی تلاش کرنا پڑا تھا۔

فواد چودھری نے پاکستانی چینل سے کہاکہ پی ایس ایل کے وسط میں ہی ہندوستانی کمپنی نے نشریات کا معاہدہ ختم کر دیا تھا، ایسے میں ہم بھی پاکستان میں آئی پی ایل نشر نہیں کر سکتے۔ پاکستانی وزیر نے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم پر بھی سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close