تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان: نواز شریف کو پھر قید، بدعنوانی کے معاملے میں عدالت نے سنائی 7سال کی سزا

پاکستان کے قومی احتساب عدالت نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل بدعنوانی معاملے میں سات سال قید کی سزائے قید سنائی اور ڈھائی کروڑ ڈالر اور 15 لاکھ پاؤنڈ کے 2جرمانے عائد کردیے۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے گذشتہ بدھ کو اس معاملے میں سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔عدالت نے تاہم نواز شریف کو آج فلیگ شپ انوسٹمنٹ معاملے میں بری کردیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت کے مطابق نواز شریف کے وکلاء یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ سعودی عرب میں العزیزیہ اسٹیل مل لگانے کے لیے ان کے پاس سرمایہ کہاں سے آیا تھا۔

نواز شریف کو اس کیس میں جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی وژن کے مطابق عدالت نے نواز شریف کو جرمانہ بھی کیا ہے تاہم جرمانے کی رقم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close