تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان میں ہندوستانی نشریات پر پابندی

پاکستانی سپریم کورٹ نے منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے سابقہ فیصلے کو رد کرتے ہوئے مقامی ٹیلی ویژن چینلوں پر ہندوستانی پروگرام کی نشریات پر پابندی لگانے والی وفاقی حکومت کی 2016کی پالیسی کو بحال کردیا ہے۔

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پی آئی ایم آر اے) کے ایک وکیل نےعدالت میں جسٹس گلزار احمد کی صدارت والی تین ججوں کی بنچ کے سامنے معاملہ پیش کیا اور مقامی ٹیلی ویژن چینلوں پر ہندوستانی پروگرام کے نشر کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ پی ایم آر اے کے وکیل نے کہا کہ ’’وفاقی حکومت نے 2006 میں ایک پالیسی مسودہ تیار کیا تھا جس کے مطابق مقامی ٹیلی ویژن چینلوں پر صرف 10 فیصد ہی بیرونی پروگرام نشر کئے جاسکتے ہیں۔‘‘

ریگولیٹری اتھارٹی کے وکیل نے کہا کہ ’’پی آئی ایم آر اے نے 19 اکتوبر 2016 کو مقامی ٹیلی ویژن چینلوں پر ہندوستانی مواد کے نشریات پرمکمل پابندی لگادی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے 2017 میں اس پابندی کو ہٹا دیا تھا کیونکہ وفاقی حکومت کو اس بارے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close