تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان میں ڈینگی کا قہر جاری، 66 افراد کی موت

پاکستان میں اس سال ابھی تک ڈینگی میں 44 ہزار سے زیادہ لوگ مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے 66 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے سال 2011 میں پاکستان میں ڈینگی کے 27 ہزار معاملے ریکارڈ کئے گئے تھے لیکن اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 370 تھی جو حالیہ تعداد سے تقریباً چھ گنا زیادہ تھی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آٖف ہیلتھ کے امراض کی نگرانی کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر نے روزنامہ ڈان کو ایک اطلاع میں بتایاکہ اس سال دنیا بھر میں ڈینگی کے معاملوں کی بےحد تشویش ناک تعداد درج ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیاکہ پاکستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے بہت زیادہ بہتری ہوئی ہے۔

ڈاکٹر صفدر نے بتایاکہ اس سال ڈینگی کی زد میں 44 ہزار افراد آئے ہیں اور اس بیماری سے 66 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں ڈینگی مچھر کے پیدا ہونے کا موسم تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں سندھ سے نہ صرف 94 فیصد معاملے سامنے آئے بلکہ رواں مالی سال کے آخر تک ڈینگی کے معاملوں کو تسلسل برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

حالیہ سال میں مہیا اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ڈینگی کے کل 44415معاملے سامنے آچکے ہیں۔ اس میں اسلام آباد سے 12433 معاملے، سندھ سے 10142، پنجاب سے 9260، خیبر پختونخوا سے 7346 اور بلوچستان سے 3051 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 3383 معاملے دیگر علاقوں سے آئے ہیں۔

سندھ میں ڈینگی سے کم از کم 26 افراد کی موت ہوئی ہے، اسلام آباد میں 22، پنجاب میں 14، بلوچستان میں تین اور ایک دیگر علاقے میں یہ اموات ہوئی ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close