تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان میں ٹرین حادثہ: 14 افراد ہلاک، 79 زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے رحیم يار خان شہر میں جمعرات کو ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان زبردست تصادم میں 14 افراد ہلاک اور 79 دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق لاہور سے، کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین ’اکبر ایکسپریس‘ صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان شہر میں والہار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ سے اکبر ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 11 بچے سمیت 79 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بارے میں اطلاع ملتے ہی راحت رساں ٹیم اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں بھرتی کرانا شروع کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق، کئی زخمیوں کی سنگین حالت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس حادثے میں مسافر ٹرین کے چار ڈبے پٹری سے اترگئے، جس کے نتیجے میں متاثرہ لائن پر ریلوے کی آمد و رفت میں رخنہ پڑا۔ دریں اثنا، پاکستان کے ریلوے وزیر شیخ رشید احمد نے اس حادثہ کو غفلت کا نتیجہ بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے ہلاک شدان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ریلوے کے وزیر نے لواحقین کو 15 لاکھ پاکستانی روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close