تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان میں قید 55 ہندستانی ماہی گیر اور 5 دیگر ہندستانی شہری رہا

پاکستان نے خیرسگالی کا مظاہر کرتے ہوئے پیر کےروز 55 ہندستانی ماہی گیروں اور ہندستان کے پانچ دیگر شہریوں کو رہا کر دیا۔ پاکستان نے کہاہے کہ اسی کے ساتھ ہی اس نے اب سبھی ہندستانی قیدوں کو رہا کر دیا ہے۔

دی ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جن ماہی گیروں اور ہندستانی شہریوں کو رہا کیا ہے، وہ کراچی کی ملیر جیل میں بند تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی اور سعدایدھی کی درخواست پر رہا کئے گئے ہندستانی ماہی گیروں کو کینٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن لایاگیا جہاں سے انھیں بس میں لاہور لے جایا گیا۔ رہا کیے گئے ہندستانی شہریوں کو پانچ ہزار روپئے ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے دیئے گئے اور انھیں خصوصی بسوں سے واگہہ بارڈر بھیج جائیگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی کے پیغام کے طورپر پاکستان 360ہندستانی قیدیوں کو رہاکرنے کا اعلان کرچکاہے ۔ان میں اپریل کے دوران رہاکیے گئے 355ماہی گیر اور پانچ ہندستانی شہری شامل ہیں۔ جنوری میں دونوں ملکوں نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیاتھا جس کے مطابق ہندستان کی جیلوں میں 347پاکستانی قیدی بند تھے جس میں سے 249 شہری اور 98 ماہی گیر تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close