تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان میں حافظ محمد سعید کا رشتہ دار گرفتار

پاکستان میں غیر قانونی تنظیم جماعۃ الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے ایک رشتہ کو سرکاری کاموں کی نکتہ چینی کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب پولس نے بدھ کو اس کی تصدیق کی ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق غیر قانونی تنظیموں کے خلاف کارروائی کے دوران عبدالرحمان مکی کو گرفتار کیا گیا ۔ اس کے خلاف نفرت پھیلانے والی تقریریں اور حکومت کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی نکتہ چینی کرنے کے معاملےمیں کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے خلاف فائنشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ہدایات کے تحت حکومت نے کارروائی کی ہے۔جیو ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکی کو سسٹم منیجمنٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مکی جماعۃ الدعوۃ کے سیاسی اور بین الاقوامی معاملوں کا منتظم اور فلاحی تنظیم فلاح انسانیت کا منتظم بھی تھا۔ وہ اس کےلئے لوگوں سے چندہ دینے کی بھی اپیل کرتا تھا۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تنظیموں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی شدہ تنظیموں کے کھاتے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close