تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستان: مذہبی جلسے کے دوران دھماکہ، 6افراد زخمی

پاکستان میں کراچی کے گلستان جوہر علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کی طرف سے سنیچر کی رات کو منعقد ہ ایک مذہبی میلاد جلسے کے دوران دھماکے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

جیو ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ پرفیوم چوک کے قریب ہو ا، جہاں ایم کیو ایم-پی نے ایک جلسہ میلاد کا انعقاد کیا تھا۔ ایم کیو ایم-پی کے رہنما فیصل سبزواری نے دھماکے کے فورا بعد ٹوئٹر پر کہا کہ ان کی پارٹی کے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول ، خواجہ اظہار الحسن اور دوسرے لوگوں کو حملے سے بچایا لیا گیا۔

ایم کیو ایم-پی کے ریحان ہاشمی نے مقامی میڈیا سے کہا کہ چار سے چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے، لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس دھماکے میں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ پولیس اور راحت رسانی عملہ نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کئے جانے کی تصدیق کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close