اپنا دیشتازہ ترین خبریں

‘پاکستان سے ایک قدم آگے ہے ہندوستانی فوج، ان کی کسی بھی کاروائی کا دے رہی ہے منہ توڑ جواب’

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ گذشتہ سال بھارتی فوج کے لئے انتہائی کامیاب ثابت ہوا جس دوران وادی کشمیر میں 250 سے زیادہ جنگجو مارے گئے ، 54 جنگجوﺅں کو زندہ گرفتار کیا گیا اور 4 جنگجوﺅں نے خودسپردگی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستانی رینجرز سے ایک قدم آگے ہے اور ان کی کسی بھی کاروائی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘سنہ 2018 سیکورٹی فورسز کے لئے ایک انتہائی کامیاب سال ثابت ہوا۔ بھارتی فوج اور دیگر سیکورٹی دستوں نے اس دوران سب سے بڑی تعداد میں جنگجوﺅں کو ہلاک کیا۔ کافی جنگجوﺅں نے دباﺅ میں آکر خودسپردگی اختیار کی۔ کہیوں کو ہم نے زندہ پکڑا ۔ پچھلے سال ہم نے 250 سے زیادہ جنگجوﺅں کو مار گرایا۔ تقریباً 54 جنگجوﺅں کو ہم نے زندہ پکڑا۔ اور اس دوران 4 جنگجوﺅں نے خودسپردگی اختیار کی۔ یہ تعداد ہماری سیکورٹی فورسز کی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمارے آپریشن اتنے کارگر رہے کہ ہم نے جنگجوﺅں کے ارادوں کو خاک میں ملایا’۔

فوجی کمانڈر نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستانی رینجرز سے ایک قدم آگے ہے۔ ان کا کہنا تھا ‘بھارتی فوج پاکستان کے غلط کاموں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بھارتی فوج پاکستان سے ایک قدم آگے ہے۔ اگر وہ کوئی غلط کاروائی کرتے ہیں تو ان کو بھرپور جواب دیا جاتا ہے’۔ انہوں نے کہا ‘میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بھارتی فوج بالکل قابل ہے۔ جب بھی پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے ،یا سنائپنگ کی مرتکب ہوتی ہے تو ہماری طرف سے پاکستانی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔جب بھی ہم ان کی رپورٹیں پڑھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جوابی کاروائی سے پاکستانی دراندازوں اور فوج کو کافی نقصان پہنچا ہے’۔

لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان جنگجوﺅں کو کشمیر بھیجتا ہے جبکہ پاکستانی رینجرز ان کو محفوظ راہ داری دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ‘جہاں تک لائن آف کنٹرول پر حالات کا سوال ہے، آپ سب جانتے ہیں کہ گذشتہ کافی برسوں سے پاکستان اپنے ناپاک ارادوں کے ساتھ غلط کاروائیاں کرتا رہا ہے۔ ان کاروائیوں کے تحت وہ ایل او سی کے راستے دراندازوں کو ہمارے دیش کے اندر بھیج کر دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔ پاکستانی فوج ان کو محفوظ راہ دینے کے لئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہے’۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close