تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

پاکستان: اظہرعلی نے ون ڈے-ٹی20 سے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کے سابق کپتان اور سینئر بلےباز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے لئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ اور ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے. 33سالہ اس کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ٹیسٹ کیریئر پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے لئے لیا ہے. انھیں ایسا لگا کہ انکے لئے یہ فیصلہ لینے کا بہترین وقت ہے.

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ پاکستانی کرکٹراظہرعلی اپنی قومی ٹیم کی طرف سے 53ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ جس میں 3سینچریاں اور 12نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 102رن رہا ہے۔ انہوں نے ون ڈے میں کل 1845 رنز بنائے. ون ڈے کرکٹ میں 74سے زیادہ کا اوسط رکھنے والے اس بلےباز نے 2011میں آئرلینڈ کےخلاف ڈیبیو کیا تھا اور 13جنوری 2018 میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا۔

اظہر علی کو 2015 ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جسکے بعد انہوں نے اپنی ٹیم کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں نویں پوزیشن پر پہنچایا۔ لیکن فروری 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز چار ایک سے ہارنے کے بعد انہوں نے اپنی کپتانی سے استعفی دے دیا

انہوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز ون ڈے میں بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ٹیم کا ایک اچھا توازن بنا ہوا ہے، جسے وہ خراب نہیں کرنا چاہتے۔ انکا کہنا ہے کہ بلکہ یہ اُن کا ذاتی فیصلہ ہے۔ جس سے وہ اب ٹیسٹ کرکٹ پر بھرپور توجہ دے کراپنے ریکارڈ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close