اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پاکستانی فوجیوں کی راجوری میں گولہ باری

پاکستانی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدھ کو جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ دوپہر تقریبا 14:45بجے پاکستانی فوجیوں نے سندر بنی سیکٹرمیں چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کی اور مارٹر سے گولے داغے۔ جوابی کارروائی میں ہندوستانی فوجیوں نے بھی گولیاں چلائیں۔ اس سے پہلے منگل کو پونچھ ضلع کے کرشنا گلی سیکٹرمیں ایل او سی پر پاکستانی فوجیوں نے سرحد پار سے گولی باری کی تھیں جس میں ہندوستانی فوج کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔ ہندوستانی فوجیوں نے بھی اس کا معقول جواب دیتے ہوئے پاکستانی فوج کی چوکیوں کو زبردست نقصان پہنچایا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close