تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

پاکستانی سیمنٹ ایکسپورٹ کو جھٹکا. ہندوستانی درآمدات کنندگان نے کنٹینر واپس مانگے

پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان سے درآمد کیے جانے والے سامان پر ہندوستان کے 200 فیصد کسٹم لگائے جانے سے ہندوستانی درآمدات کنندگان نے درآمد کی گئی سیمنٹ کے کنٹینر واپس کرنے کو کہا ہے۔

ہندوستانی درآمد کنندگان نے پاکستان سیمنٹ برآمد کنندگان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کنٹینر واپس منگوا لیں۔ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 40 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو ترجیحی ملک کا درجہ واپس لینے کے ساتھ ہی درآمد ہونے والے سامان پر 200 فیصد درآمد کی فیس لگا دی تھی۔

’جیو نیوز‘ کے مطابق ایک سیمنٹ برآمد کنندہ نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا ’’سیمنٹ کی صنعت کو ہندوستان کے خریداروں سے یہ پیغام ملنے لگے ہیں کہ وہ اپنے کنٹینر واپس منگا لیں۔ کچھ برآمد کنندگان نے انہیں واپس منگانا شروع بھی کر دیا ہے‘‘۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close