اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک

پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج منگیتر اور بچپن کی دوست كنجل پاریکھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شادی سے متعلق رسم کل سے ان کے آبائی شہر آحمدآباد کے ویرم گام کے جھالاواڑی سوسائٹی واقع رہائش گاہ پر شروع ہوگئی تھی۔ آج یہیں سے بارات نکلی۔ 25 سالہ ہاردک پٹیل کی شادی کنجل کے ساتھ سریندر نگر کے دگسر گاوں کے ایک مندر میں ہوئی۔ شادی میں خاندان کے لوگوں کو ہی شامل کیا گیا تھا۔ کنجل کا آبائی گاوں دگسر میں ہے اور ان کا پورا کنبہ سورت میں رہتا ہے۔ دونوں کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی۔

ہاردک شادی کے بعد بیوی کے ساتھ میڈیا سے مخاطب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ لو کم ارینج میرج ہے یعنی دونوں میں پہلے معاشقہ ہوا اور چھپ چھپ کر ملنے کا سلسلہ اور پھرگھر والوں کی رضامندی سے دونوں کی شادی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مرد اور خاتون دونوں برابر ہوتے ہیں۔ ہاردک پٹیل نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر لوگوں کے حقوق کے لئے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پہلے وہ اکیلے تھے اور اب دونوں ساتھ مل کر اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
http://sachkiawaz.com/wp-content/uploads/2019/01/3-7.jpg

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close