اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پانچ مہینے پہلے شیوراج کو گھر بھیجا، دس دن بعد مودی کو بھیجیں گے: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے آج دعوی کیا کہ کانگریس نےپانچ مہینے پہلے ریاست میں سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کو ہراکر انہیں گھر بھیجا ہے اور اب پارٹی 10 دن بعد 23 مئی کو وزیراعظم نریندر مودی کو بھی گھر بھیج دے گی۔

مسٹر کمل ناتھ نے رتلام لوک سبھا حلقہ کے علی راج پور اسمبلی حلقہ کے انبوا گاؤں میں آج ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعوی کیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 15 برس تک بی جے پی کی حکومت رہی لیکن آج تک آدی واسی علاقوں کی ترقی ادھوری رہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آدی واسیوں کے تئیں پرعزم ہے اور ان کی ترقی میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی۔

وزیراعلی آج رتلام پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کانتی لال بھوریا کی حمایت میں جلسہ عام سےخطاب کرنے آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے پٹلواود میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ رتلام لوک سبھا حلقہ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی۔ یہاں مسٹر بھوریا کا مقابلہ بی جےپی کے امیدوار گمان سنگھ ڈامور سے ہو رہا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close